افغانستان میںمالی بحران کے باعث مزید دو ریڈیو اسٹیشن بند

افغانستان کے گیارہ سالہ قدیم معروف ریڈیو سٹیشنز ریڈیو پکتیا گھاگ اور ریڈیو میمنہ کو مالی بحران کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا

افغانستان میںمالی بحران کے باعث مزید دو ریڈیو اسٹیشن بند

کابل،18 اپریل( ایم این این) افغانستان کے معروف ریڈیو سٹیشنز ریڈیو پکتیا گھاگ اور ریڈیو میمنہ کو مالی بحران کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔ ریڈیو پکتیا گھاگ نے جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں 11 سال تک نشریات کیں، جب کہ ریڈیو میمنہ نے شمالی صوبے فاریاب میں 10 سال تک نشریات کی۔ طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ دونوں ریڈیو اسٹیشنوں نے گزشتہ بدھ کو کام روک دیا۔ پکتیا گھاگ ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر ذبیح اللہ ایوبی نے کہا، "ہمارے پاس تقریباً 40 ملازمین، مرد اور خواتین تھے۔ وہ پکتیا گھاگ پروڈکشن کے تحت کام کر رہے تھے۔ ایک اور بیان میں، میمنہ ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر، ادیب اللہ سونماس نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے لائسنس میں توسیع کرنے کی اہلیت نہیں تھی۔ صحافیوں نے میڈیا کے نگراں اداروں اور میڈیا کی معاونت کرنے والی تنظیموں سے افغان میڈیا آ¶ٹ لیٹس کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ متعدد میڈیا تنظیموں کی بندش کے علاوہ، طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے کم از کم 50 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو پولیس نے مختصر طور پر حراست میں لیا ہے یا گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں، جو اکثر تشدد کے ساتھ ہوتی ہیں، کئی گھنٹوں سے لے کر تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہتی ہیں۔ یہ گرفتاری عام طور پر اس وقت ہوتی ہیں جب صحافی دارالحکومت کابل میں خواتین کی جانب سے سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں کی کوریج کر رہے ہوتے ہیں۔ایک صحافی، فرخندہ محبی کے حوالے سے، طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ میڈیاآ¶ٹ لیٹس کی بندش سے عوام اور صحافیوں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ جب میڈیا بند ہو جاتا ہے تو عوام کی آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہوتا۔ میڈیا کی معاونت کرنے والی تنظیموں نے ریڈیو سٹیشنز کی بندش کو المیہ قرار دیا اور امارت اسلامیہ اور عالمی برادری سے افغان میڈیا کمیونٹی کو تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔ افغانستان آزاد صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے رکن حجت اللہ مجددی نے کہا، "ہم امید کرتے ہیں کہ امارت اسلامیہ افغان میڈیا کی ٹیکسوں میں نرمی اور افغان میڈیا کے خلاف جرائم کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔ اس بیچ وزارت اطلاعات و ثقافت نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ میڈیا کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت کے پریس ڈائریکٹر عبدالحق حماد نے کہا، امارت اسلامیہ، اپنی صلاحیت اور قانون کے مطابق، میڈیا کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔