بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت کا تبادلہ، سی ایچ پرتاپ ریڈی نئے کمشنر

1991آئی پی ایس بیاچ کے آفیسر سی ایچ پرتاپ ریڈی کوکمل پنت کی جگہ بنگلورو سٹی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے

بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت کا تبادلہ، سی ایچ پرتاپ ریڈی نئے کمشنر

بنگلورو،17مئی (پی اےن اےن) ریاستی حکومت نے حسب توقع بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت کا تبادلہ کر دیا اور انکی جگہ ریاستی پولیس کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل لاءاینڈ آرڈر سی ایچ پرتاپ ریڈی کوشہر کا پولیس کمشنر مقر ر کردیا-ریاستی محکمہ ڈی پی اے آر کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق حکومت نے چھ آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کئے ہیں - کمل پنت جو پہلے ہی پروموشن پا چکے تھے اور ڈائرکٹر جنر ل آف پولیس کے درجے کے افسر تھے ان کو محکمہ ریکروٹمنٹ کا ڈی جی پی مقرر کیا گیا ہے - 1991آئی پی ایس بیاچ کے آفیسر سی ایچ پرتاپ ریڈی کوکمل پنت کی جگہ بنگلورو سٹی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے - الوک کماور اے ڈی جی پی کے ایس آر پی کوو اے ڈی جی پی لاء اینڈ آررڈر مقرر کیا گیا ہے - اے ڈی جی پی کرائم اینڈ ٹیکنیکل سرویسس کو کے ایس آر پی کے اے ڈی جی پی کا اضافی چارج دیا گیا ہے- بنگلورو سنٹرل کے ڈی سی پی ایم این انوچیتکا سی آئی ڈی کے ایس پی کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے -بنگلورو کے نئے پولیس کمشنر سی ایچ پرتاپ ریڈی آندھرا پردیش کے گنٹور کے متوطن ہیں اور انہوں نے کرناٹک پولیس میں متعدد اہم عہدوں پر رہ کر کام کیا ہے- ان میں مختلف اضلاع میں سی بی آئی کی یونٹوں کے سربراہ اور ساتھ ہی ایمرجنسی و فائرسرویسس کے شعبہ میں انہوں نے اہم عہدوں پر کام کیا ہے -حکومت کی طرف سے اعلان کے فوری بعد نئے کمشنر کے طور پر سی ایچ پرتاپ ریڈی نے عہدے کا جائزہ لے لیا -اس موقع پر رخصت پذیر کمشنر کمل پنت نے کمشنر کے عہدے پر اتنی مدت تک رہنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے حکومت، خاص طور پر وزیر داخلہ کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب تک انہوں نے پولیس کے ریکروٹمنٹ شعبہ میں کام نہیں کیا ہے اب ان کو اس شعبہ کا ڈی جی پی بنا کر کام کرنے کا موقع پہلی بار دیا جا رہا ہے یہ بھی ان کیلئے ایک نیا تجربہ ہو گا-